وزیر اعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیوفیڈرل ازم کے تئیں اپنی حکومت کے وعدہ کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی سلامتی جیسے اہم معاملات پر مرکز اوریاستوں کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسٹر مودی نے آج یہاں
گیارہویں بین ریاستی کونسل کی میٹنگ میں اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب مرکز اور ریاستی حکومتیں کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔
کسی بھی حکومت کے لئے مشکل ہوگا اگر وہ صرف اپنے بل بوتے پر کسی اسکیم کو کامیاب کرسکے